Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’39 گولیاں مزید ماریں گے،‘ انڈیا میں کم عمر لڑکوں کا اُستاد پر حملہ

حملے میں زخمی ہونے والے ٹیچر کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین ریاست اُترپردیش کے شہر آگرہ میں دو کم عمر طالب علموں نے اپنے اُستاد کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ انہیں 39 گولیاں اور ماریں گے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علموں کا کوچنگ سینٹر کے اُستاد کے بڑے بھائی سے جھگڑا ہوا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے استاد پر فائرنگ کی جس سے ان کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔
دونوں طالب علم سُمت نامی ٹیچر پر حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حادثے کے بعد دونوں لڑکوں کی ایک دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ اگلے چھ ماہ میں اپنے اُستاد کو مزید ’39 گولیاں ماریں گے۔‘
ڈپٹی کمپشنر آف پولیس سونم کپور کا کہنا ہے کہ کوچنگ سینٹر کے ٹیچر پر ہونے والے حملے کی وجہ لڑکوں کا ٹیچر کے بھائی کے ساتھ جاری تنازع ہے۔
زخمی ہونے والے ٹیچر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کی ٹانگ پر علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈٰیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملے کا نوٹس لیا تھا اور کم عمر لڑکوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔
سونم کپور کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کی عمریں اٹھارہ برس سے کم ہیں اور ان سے متعلق مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔

شیئر: