Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنانشل پروفیشن میں سعودائزیشن کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام 

تربیتی پروگرام کے دوران مائیکروسافٹ ایکسل کا کورس بھی کرایا جائے گا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے فنانشل پروفیشن میں سعودائزیشن کے لیے چار ہزار 150 سعودی نوجوان کو خصوصی تربیتی پروگرام کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق تربیتی پروگرام کا مقصد ڈیٹا مینجمنٹ پروگرام، فنڈنگ کے لائحہ جات، سینٹرل بینک کے سسٹم  اور قوانین جیسے امور میں سعودی نوجوانوں کو ماہر بنانا ہے۔ 
تربیتی پروگرام کے دوران مائیکروسافٹ ایکسل کا کورس بھی کرایا جائے گا۔ 
انٹرمیڈیٹ لیول، مائیکروسافٹ کے استعمال کے ذریعے ڈیٹا کا تجزیہ، اندرونی آڈٹ کے لیے موثر رپورٹ، مالیاتی بیانات اور رپورٹس کی خواندگی و تجزیہ، مالیاتی ماڈلنگ کی بیسک نالج اور منی لانڈرنگ نیز دہشت گردی کی مالی اعانت کے انسداد کے طریقے سکھائے جائیں گے۔ 

شیئر: