Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کی جعلی دستاویزات کی تصدیق کرنیوالی ڈاکٹر گرفتار

بنگلور۔۔۔۔پولیس نے جے نگر جنرل اسپتال کی سینیئرخاتون ڈاکٹر کو آدھار کارڈ کیلئے 3پاکستانیوں کی جعلی دستاویزات تصدیق کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔آدھار کے حکام نے اس ڈاکٹر کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا اور2دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اسے یہ علم نہیں تھا کہ تینوں درخواست دہندگان پاکستانی ہیں۔ایک سینیئرپولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جب اسے درخواست دہندگان کی قومیت کا پتہ ہی نہیں تھا تو اس نے تصدیق کیسے کردی۔واضح رہے کہ پولیس نے پچھلے ہفتے بنگلور میں غیر قانونی طور پر مقیم خواتین سمیت3پاکستانیوں کرن غلام علی، کاشف شمس الدین اور سمیرا عبدالرحمن کو ان کے ایک ہندوستانی دوست محمد شہاب کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔

شیئر: