Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے شامی وزیرخارجہ کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور بھی زیر بحث آئے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

 

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو قاہرہ میں عرب لیگ کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ اور گردو نواح میں مسلسل عسکری کارروائیوں کے حوالے سے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد  امور بھی زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر وزارت خارجہ میں سیاسی امورکے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی، عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز بن عبداللہ المطر اور وزرات خارجہ  آفس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
 

شیئر: