Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار شرافت علی سمیت سات ہلاک

گلوکار شرافت علی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ فوٹو: ریسکیو 1122
سرائیکی زبان کے گلوکار شرافت علی سڑک کے ایک حادثے میں اپنے چھ ساتھیوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام نے جمعرات کی صبح تصدیق کی کہ میانوالی کے شیخالی روڈ پر ایک فورچونر گاڑی نہر میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں فوک گلوکار شرافت علی اور ان کے ساتھ چھ دیگر افراد سوار تھے جن کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق مرنے والے افراد کی لاشوں کو میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق شرافت علی میانوالی کے گاؤں شدرو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔
گلوکار کی گاڑی گنجیرا پُل سے نہر میں گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔
پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے میانوالی میں فوک گلوکار شرافت علی اور ان کے ساتھیوں کی حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں پنجاب کے گورنر نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

شیئر: