Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو سونے کی فی گرام قیمت میں اضافہ

جمعرات کو ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار331 ریال رہی۔ (فوٹو تواصل)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات  12 اکتوبر  2023 کو سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ ایک گرام سونے کی قیمت میں مجموعی اضافہ دو ریال ریکارڈ کیا گیا۔ 
تواصل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں  24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  226.28 ریال، 22 قیراط کی قیمت  207.42،  21 قیراط کی قیمت  197.99،  18 قیراط کی  169.71 اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  131.99 ریال رہی۔ 
جمعرات کو مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت  7565.11 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت  2 لاکھ 35 ہزار 331.20 ریال رہی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: