Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن علاقوں میں بارش اورکہاں سب سے زیادہ گرمی ہوگی

الاحسا گرم ترین جبکہ السودہ میں درجہ حرارت 10 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ایکس )
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے مختلف ریجنز میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جازان ، الباحہ اورمکہ مکرمہ ریجن کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی علاقوں کے علاوہ عیسر ریجن کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی مقامات پرسیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے جنوب مغربی اورمشرقی ساحلی علاقوں میں رات کے آخری پہر اورصبح سویرے گہری دھند رہے گی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
این سی ایم کے ایکس اکاونٹ پرمزید کہا گیا ہے کہ جازان ، الحرث ، الدائر ، الریث ، العیدابی ، فیفا اورھروب میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی جبکہ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوگی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
جمعہ کے روز متوقع درجہ حرارت کے حوالے سے موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ الاحسا ریجن میں گرمی سب سے زیادہ رہے گی جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ السودہ کے پہاڑی سلسلے میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک ہوگا۔
مکہ مکرمہ ، دمام اورحفرالباطن میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ریاض ، مدینہ منورہ اورینبع میں 36 ڈگری اورجدہ میں 35 ، الباحہ اورابھا میں درجہ حرارت 26 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

جنوب مغربی اورمشرقی ساحلی علاقوں میں گہری دھند رہے گی(فوٹو، ایس پی اے)

سب سے کم درجہ حرارت السودہ کے پہاڑی سلسلے میں ہوگا جہاں پارہ 10 ڈگری تک گرے گا جبکہ ابھا میں 13 ، الباحہ 16 ، ریاض 17 ، مدینہ منورہ 24 ، جدہ 25 اورمکہ مکرمہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔

شیئر: