Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں دو گاڑیوں میں تصادم، تین سعودی شہری ہلاک، تین شدید زخمی 

مرنے والے وزارت اسلامی امور کے ماتحت مساجد میں بطور موذن کام کر رہے تھے( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں  پیر کو کرا الصایدہ روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں تین سعودی شہری ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
 ذرائع نے بتایا ’ہلاک ہونے والے وزارت اسلامی امور کے ماتحت مساجد میں بطور موذن کام کر رہے تھے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق باحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا ’ آپریشن روم کو کرا الصایدہ روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم  کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر تین امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا ’حادثے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے، ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ تینوں زخمیوں اور مرنے والوں کی میتوں کو باحہ کے کنگ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’حادثے کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ایکس اکاؤنٹ پر حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں موذوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شیئر: