Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں رہنماوں نے یوکرین، روس بحران میں پیش رفت کا جائزہ لیا (فائل فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے یوکرین، روس بحران میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
خطے میں ہونے والے واقعات پر پیش رفت اور امن و استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: