Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں دھماکا،مرنے والے 80 ہوگئے

کابل... افغان دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی جبکہ 350 سے زائد زخمی ہیں۔ جرمن سفارت خانے کے قریب دھما کا ہو ا ۔مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دھماکا شدید تھا اس کی آواز دور تک سنی گئی ۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے ۔سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں فرانسیسی اور جرمن سفارت خانوں کو نقصان پہنچا ۔ جرمن سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا۔ سفارت خانے کے جرمن ملازمین محفوظ ہیں لیکن کچھ مقامی ملازمین زخمی ہوئے۔

 

شیئر: