Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور رومانیہ کی ہم منصب کا غزہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو رومانیہ کی ہم منصب نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی ختم کرانے کے لیے درکار طریقوں اور خطے میں جاری کشیدگی کو علاقائی تنازع کی طرف بڑھنے سے روکنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
فریقین نے ایک منصفانہ اور جامع امن منصوبہ تلاش کرنے کےلیے بین الاقوامی برادری کے درمیان دو طرفہ اور کثیر فریقی رابطوں کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایسا حل جو فلسطینیوں کی امنگیں پوری اور شہریوں کی سلامتی میں معاون بنے۔ علاوہ ازیں طبی سازوسامان اور امدادی اشیا کی ترسیل کو یقینی بنا کر غزہ میں انسانی بحران کو کم کیا جا سکے۔
 دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی  کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: