Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزیر دفاع نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

اتحاد کے اہم آپریشنز اور میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
کویت کے وزیر دفاع شیخ احمد فہد الاحمد الصباح نے بدھ کو ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد سعید المقیدی اور دیگرعہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔
کویتی وزیر دفاع کو اتحاد کے اہم آپریشنز، اقدامات اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے رکن ممالک کو مربوط کرنےکے میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے اسلامی فوجی اتحاد کی حالیہ رپورٹوں اور دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کی نگرانی کا  بھی جائزہ لیا۔
شیخ احمد فہد الاحمد الصباح نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلیے اسلامی فوجی اتحاد کے  نقطہ نظر کی تعریف کی جو رکن ملکوں کے مضبوط اور  متفقہ موقف کا نتیجہ ہے۔
اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل نے انتہا پسندی کے خلاف کویت کے اہم کردار پر زور دیا۔

شیئر: