Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدایا نے ’ توکلنا ‘ کا نیا لوگو جاری کردیا

مختلف پروگراموں کے ٹکٹ بھی توکلنا سے خریدے جاسکیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے ’توکلنا‘ ایپ  کا نیا لوگو ( ورژن) جاری کردیا۔  سدایا انتظامیہ کی جانب سے سروسز فراہم کرنے کے لیے  وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت سیاحت اور وی بک کمپنی کے ساتھ 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سدایا نے ’توکلنا‘ ایپ کے نئے ورژن کے اجرا کے لیے ریاض میں منعقدہ  تقریب کے بعد مذکورہ یادداشتوں پر دستخط کیے۔ 
وزارت اطلاعات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مقصد توکلنا ایپ کے ڈیجیٹل پورٹ فولیو میں وزارت کے اہلکاروں کی آئی ڈیزشامل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔   
سدایا کی جانب سے یادداشت پر انجینیئر عبداللہ القحطانی اور وزارت کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل تبدیلی کے اعلی ادارے کے نگران اعلی انجینیئر یاسر الحازمی نے دستخط کیے۔ 
وزارت سیاحت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مقصد توکلنا ایپ کے ڈیجیٹل پورٹ فولیو میں ٹورسٹ گائیڈ اور ٹورسٹ انسپکٹرز کی آئی ڈیز کی شمولیت ہے۔ 
اس یادداشت پر سدایا کی جانب سے انجینیئر القحطانی اور وزارت سیاحت کی جانب سے ڈیجیٹل تبدیلی کے اعلی ادارے کے  ڈائریکٹر یاسر الشعبان نے دستخط کیے۔ 
وی بک کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مقصد توکلنا ایپ میں ٹکٹ کی بکنگ اور خریداری ہے۔

توکلنا ایپ پرنئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی (فوٹو، ایس پی اے )

اس پر سدایا کی جانب سے توکلنا سسٹم کے نیشنل انفارمیشن سینٹر کے معاون ڈائریکٹرانجینیئر صالح مصیباح اور وی بک کی جانب سے کمپنی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سی ای او ندیم بخش نے دستخط کیے۔ 
سدایا توکلنا ایپ کے نئے ورژن کے ذریعے معتبر نئی  سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ صارفین  کو ان سے زیادہ  سے زیادہ فائدہ ہو اور مختلف سرکاری اداروں کے اہلکار معیاری خدمات حاصل کرسکیں۔ 

شیئر: