Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر سے عالمی بینک کے سربراہ کی ملاقات 

 موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ 28 کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے عالمی بینک کے سربراہ اجے بنگا نے ابوظبی میں ملاقات کی ہے۔ 
 امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی صدر نے عالمی بینک کے سربراہ کو ابوظبی کے الشاطی محل میں خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں عالمی بینک اور امارات کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی اقتصادی صورتحال اور عالمی بحرانوں کے معاشی حالات پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔علاقائی و بین  الاقوامی سطح پر ترقیاتی عمل میں عالمی بینک کی معاونت پر بھی بات چیت کی گئی۔
 موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوپ 28 کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ کانفرنس سال رواں کے آخر میں امارات کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔
فریقین نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں اور موسمیاتی فنڈنگ کی اہمیت اور عالمی بینک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پرابوظبی کے  نائب حکمراں شیخ ہزاع بن زاید آل نہیان سمیت متعدد عہدیداربھی موجود تھے۔

شیئر: