Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائجیریا کی جڑی ہوئی بچیاں آپریشن کےلیے ریاض پہنچ گئیں

سعودی عرب میں اب تک 60 آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
نائجیریا کی جڑی ہوئی بچیاں حسنہ اور حسینہ پیر کی رات سعودی عرب پہنچ گئیں۔
انہیں ریاض میں وزارت نیشنل گارڈ کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹر بچیوں کی حالت کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ انہیں جدا کرنے کا آپریشن ممکن ہے یا نہیں۔
سعودی قیادت کی ہدایت پر بچیاں اپنے والدین کے ہمراہ نائجیریا کے شہر کانو سے وزارت دفاع کی ایئرایمبولینس کے ذریعے ریاض پہنچی ہیں۔
بچیوں کی والدہ نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا’ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سپانسرشپ ملنے سے پہلے وہ گزشتہ نو ماہ سے اپنی بچیوں کا علاج نائجیریا کے ایک ہسپتال میں کرارہی تھیں‘۔
انہوں نے بتایا ’بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا تھا جن میں ایک نارمل ہے جبکہ دو بچیاں جڑی ہوئی پیدا ہوئیں‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن پچھلے 32 برس سے کیے جا رہے ہیں۔اب تک کسی معاوضے کے بغیر 60 آپریشن کیے جا چکے ہیں۔
رواں ماہ سعودی سرجیکل ٹیموں نے تنزانیہ کے جڑے وئے بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کیا تھا۔

شیئر: