Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولت کے لیے دادی کو قتل کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت 

عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں جازان ریجن  کے حکام نے دادی کو سوتے میں قتل کرنے کے الزام میں سعودی شہری عدالت کے حکم پر موت کی سزا دی ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری حسن بن سالم بن شوعی عشی کعبی نے اپنی دادی عیش بنت محمد بن علی کعبی کو  پہلے شیشے کے ٹکڑے سے زخمی کیا پھر گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ یہ واردات دادی کی دولت کے لیے کی تھی‘۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا’ سعودی شہری کو پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا‘۔
عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے  پر اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی جسے جازان حکام نے ایوان شاہی سے عمل درآمد کا فرمان جاری  ہونے پر نافذ کردیا۔ 

شیئر: