Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب، نظام زندگی مفلوج

دمام اور الخبر میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب آگئی جبکہ شہر کی متعدد سرنگوں میں پانی بھر گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اولے گرنے سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
ریجن بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ امدادی ادارے پانی میں پھنس جانے والوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دمام میں ابن خلدون انڈرپاس کے علاوہ متعدد سرنگوں میں پانی بھر گیا ہے جہاں کئی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں زیر آب ہیں۔
سڑکیں ڈوب جانے کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا ہے  جبکہ مشرقی ریجن میونسپلٹی پانی صاف کرنے میں مصروف ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے اولے گرنے کی متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کئی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

شیئر: