Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبرسیکیورٹی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مملکت بڑے ممالک میں شامل، الجبیر 

مملکت سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں استحکام کا حامی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ و ایلچی برائے موسمیاتی امورعادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب ملک و قوم کا مفاد پورے کرنے والے اہداف حاصل کرنے میں لگا ہوا ہے۔
مملکت نے  اپنی تاریخ میں ہمیشہ مقررہ اہداف حاصل کیے ہیں جس کی وجہ سے وہ مستحکم اور خوشحال ہے۔ 
عادل الجبیر سائبر سیکیورٹی کی عالمی کانفرنس کے ایک مباحثے سے خطاب کررہے تھے۔ 
عادل الجبیر نے کہاکہ سعودی عرب سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں استحکام کی مسلسل حمایت کررہا ہے۔
سائبر سیکیورٹی اب ہماری زندگی میں بے حد اہم ہوگئی ہے عالمی معیشت میں بھی اس کا حصہ غیرمعمولی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے مملکت کے کئی اہداف ہیں جنہیں حاصل کرنا ہے۔ 

شیئر: