Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ہم وطن کے قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم  جاری کیا تھا۔ (فائل فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کے حکام نے اتوار کو قتل کیس میں سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا ہے۔ 
عاجل ویب کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری مازن بن علی بن ختام النعثلی المالکی نے اپنے ہم وطن عبداللہ بن ھلال بن ھلال العمری کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ دونوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا‘۔
سیکیورٹی فورس نے ملزم مازن بن علی بن ختام النعثالی المالکی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں قتل کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزاسنائی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کے مطابق ’اپیل کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی‘۔
 ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم  جاری کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: