Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

’ملاقات وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور قیام امن کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی امداد کے لیے راستے کھولنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔‘
 

شیئر: