Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بلدیہ کا سرچ آپریشن ، 242 دکانیں سیل 

تفتیشی ٹیم میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض میونسپلٹی کی جانب سے مارکیٹوں پرتفتیشی کارروائیاں جاری ہیں ۔ گزشہ ایک ہفتے کے دوران تفتیشی ٹیموں نے 8258 چھاپے مارے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیاں ثابت ہونے پر غذائی اشیا کا کاروبار کرنے والے 242 ادارے سیل  کردیے گئے۔ تفتیشی ٹیم مختلف سرکاری اداروں پرمشتمل ہے۔
میونسپلٹی نے اس حوالے  سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  متعلقہ شعبے کو مختلف نوعیت کی  5932 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں  1289 کا تعلق بے کار اور تباہ شدہ گاڑیوں  سے تھا۔ 122 شکایات  عمارتوں کے ملبے کے ڈھیر کے حوالے سے موصول ہوئی تھیں۔ 
میونسپلٹی نے بتایا کہ تجارتی اداروں پر چھاپہ مہم کے  دوران 50 ٹن سے زیادہ ناقابل استعمال غذائی اشیا ضبط کی گئیں۔ 775 مضر صحت اشیا تلف کرائی گئیں۔ 242 کاروباری ادارے سیل کیے گئے جبکہ مختلف مقامات پر  64 عارضی دکانیں ہٹوائی گئیں۔ 

شیئر: