Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی مون کا نیا انداز، سعودی جوڑے نے ابتدائی ایام کہاں گزارے

سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے شمالی علاقے میں ایک نئے  جوڑے نے اپنی ازدواجی زندگی کو یادگار بنانے کے لیے شادی کے بعد چند دن چرواہے کے خیمے میں گزارے ۔
وہ فطری مناظر لطف اندوز ہوئے اوردن بھر بھیڑ بکریوں کی دیکھ بھال بھی کی۔ دلہن کا کہنا تھا کہ نئی زندگی کا آغاز فطرت سے قریب رہتے ہوئے کیا ہے تاکہ اس کے اثرات ہماری آئندہ زندگی پربھی مرتب ہوں۔
نوبیاہتا جوڑے نے خوبصورت قدرتی مناظر کو کیمرے میں بھی محفوظ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن ہنی مون آبادی سے باہر موجود بکروں کے باڑے میں منا رہے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے روایت سے ہٹ کرنئے انداز سے ہنی مون منانے کے طریقے کو کافی سراہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے اس حوالے سے کہا ’ یہ ہنی مون کا انتہائی خوبصورت انداز ہے ، شور شرابے  سے دور ، قدرتی و فطری مناظر سے قریب اس طرح دونوں ایک دوسرے کو بہتر طورپرسمجھ سکیں گے جو انکے  مستقبل کے لیے بہت اچھا رہے گا‘۔
ہنی مون کے مناظر کی وڈیو پرایک اورخاتون کی جانب سے کیے گئے کمنٹ میں کہا گیا ’یقینا یہ ایک مثالی سوچ ہے مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ دلہن نے اپنی زندگی کے یادگار اورخوبصورت ترین دن گزارے ہوں گے‘۔

شیئر: