Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمیئنز ٹرافی، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

اوول ، لندن... چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے جو روٹ، ایلکس ہیلز اور کپتان این مورگن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 306 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جو روٹ نے سب سے زیادہ 133، ایلکس ہیلز نے 95 اور مورگن نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سنچری ا سکور کرنے پر جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کپتان این مورگن اور جو روٹ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 143 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔اس سے قبل ایلکس ہیلز جو کہ عمدہ بلے بازی کر رہے تھے۔بدقسمتی سے اپنی سنچری سے صرف 5رنز کی دوری پر صابر رحمان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ اور صابر رحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کے پہلے اوپنر جیسن روئے تھے جو ایک رن بنا کر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی اننگز کی خاص بات اوپنر تمیم اقبال کی سنچری اور مشفق الرحیم کی نصف سنچری رہی۔تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی نویں سنچری اسکور کی۔تمیم اقبال نے 128 اور مشفق الرحیم نے 79 رنز کی اننگز کھیلی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 166 رنز ا سکور کیے۔بنگلہ دیش کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر سومیا سرکار تھے جو 56 کے مجموعی ا سکور پر 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے بلے باز امراءالقیس تھے جنھیں لیام پلنکیٹ نے 19 کے انفرادی ا سکور پر آوٹ کیا۔اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا دیا ۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عمدہ 166 رنز بنائے۔ جیک بال اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 124 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نویں سنچری ا سکور کی جبکہ مشفق الرحیم نے 48 گیندوں پر چارچوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری بنائی۔

 

شیئر: