Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات فروشی کے خلاف مہم جاری

جازان اورجدہ میں چرس اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں(فوٹو، ایکس )
محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنزمیں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جدہ میں چرس فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے منشیات فروشی کے خاتمے کےلیے جاری مہم کے تحت مختلف ریجنز میں محکمہ انسداد منشیات کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
محکمہ کی ٹیموں نے جدہ میں چرس فروخت کرنے کے الزام میں دو سعودی شہریوں کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 18 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری جانب جازان ریجن میں کوسٹ گارڈز کی ٹیموں نے نشہ آورپودا ’قات ‘ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتےہوئے 125 کلوگرام قات ضبط کرلی۔
جازان میں ہی محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے ایک یمنی شہری کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 53 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ مذکورہ شخص غیرقانونی طورپرسرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہوا تھا۔

شیئر: