Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ امداد : سعودی عرب سے چوتھی پرواز 

امدادی سامان میں اشیائے خورونوش اورادویات وغیرہ موجود ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
غزہ متاثرین کے لیے سعودی عرب کا چوتھا طیارہ امدادی سامان لے کر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مصر کے  العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طیارے پر کھانے پینے کی اشیا اور عارضی پناہ گاہ کے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے۔ 
پہلے، دوسرے اور تیسرے طیارے کی طرح چوتھے طیارے سے بھی 35 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔   
ہوائی جہاز کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عوامی عطیات مہم کا حصہ ہے۔ 

شیئر: