Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے مثل سعودی خاتون، شوہر کی دوسری شادی پر گاڑی کا تحفہ 

پیغام میں دوسری شادی کی مبارک باد اورتابناک مستقبل کی دعا دی(فوٹو، سوشل میڈیا)
شوہر کی دوسری شادی پر سعودی خاتون کی طرف سے نئے ماڈل کی کار کا تحفہ اور خاوند کے نام محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 
مزمز ویب سائٹ کے مطابق پہلی بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر2024 ماڈل کی  شاندار کار کا تحفہ دے کر حیران کردیا۔ 
پہلی بیوی کی جانب سے نئی کار میں اپنے خاوند کے جو پیغام چھوڑا گیا اسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ 
پیغام میں شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے پہلی بیوی نے تحریر کیا کہ ’آپ نے میرے ساتھ اچھی زندگی گزاری، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے آپ جیسے معزز ترین شخص کو میرا خاوند بنایا آرزو تھی کہ آج کے دن میں آپ کے  ساتھ رہوں تاہم اس موقع پر بس یہی کہہ سکتی ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازے۔ آپ کی پیاری بیوی‘۔ 
سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض نے خاتون کے تحفے اور پیغام پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ دیگر نے اسے ناقابل قبول اور عجیب و غریب رویے سے تعبیر کیا ہے۔ 

شیئر: