Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناجز پورٹل سے گزشہ ماہ 7.7 ملین افراد مستفیض ہوئے

ناجز پورٹل کے ذریعے کئی نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں(فوٹو، ایکس )
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ عدالتی خدمات کے لیے مختص پورٹل ’ناجز‘ اور وزارت کے دیگر ای گیٹس سے اکتوبر 2023 کے دوران 7.7 ملین سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ وزارت کے قائم کردہ ای گیٹس کی خدمات سے 6.1 ملین افراد نے استفادہ کیا جبکہ سمارٹ موبائلز کے ذریعے ناجز ایپ نے 1.6 ملین افراد کو سہولت مہیا کی۔ 
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ناجز پورٹل نے 12 ملین سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں ان میں مقدمہ دائر کرنے سے لے کر الیکٹرانک عدالتی کارروائی،  وکلا کی جانب سے ویڈیو کارروائی، دستاویزات کے تبادلے اور عدالتی فیصلے کے اجرا تک جملہ سہولتیں شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ وزارت انصاف نے اکتوبر کے دوران ناجز پورٹل کے ذریعے کئی نئی سہولیات متعارف کرائی ہیں ان میں سے ایک نجی اداروں کے لیے ناجز اعمال گیٹ پر اضافی اکاؤنٹ بھی ہے۔ 

شیئر: