Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم بہترین پر فارمنس دے گی،ثنا میر

لاہور... آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی ٹیم لاہور سے انگلینڈ پہنچ گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جب بھی کھیلنے جاتی ہے بہترین پرفارمنس دیتی ہے۔ ٹیم نے بھرپور محنت کے ساتھ تیاری کی ہے جو نظر آئے گی۔ تمام کھلاڑی با صلاحیت ہیں اور پاکستان کو فتح دلا سکتی ہیں۔انہوں نے ورلڈ کپ میں روایتی حریف ہند کو شکست دینے کا عزم دہرایا ۔ پاکستان ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ثناءمیر، اسماویہ اقبال، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، مرینہ اقبال، ناہدہ خان، نین عابدی، نشرہ سندھو، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
 

 

شیئر: