Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 17 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔  
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 39 پیسے، اماراتی درہم 78 روپے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 760 روپے 74 پیسے رہی۔ 
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 744 روپے 17 پیسے، کویتی دینار کی 928 روپے 70 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 59 پیسے ریکارڈ کی گئی۔  
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے 3 پیسے اور قیمت فروخت 290 روپے 2 پیسے ریکارڈ کی گئی۔  
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 1 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 8 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 80 روپے 4  پیسے رہی۔ 

شیئر: