Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے سے دوچار امارات کے معتمرین کی بابت ناکافی معلومات پر تشویش

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اعزہ نے ہیلپ ڈیسک کا مطالبہ کر دیا 
دبئی ( عمران خان یوسفزئی) سعودی عرب میں 5 عمرہ بسوں کے ٹریفک حادثہ میں 50 سے زائد افراد جاںبحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے تاہم اب بھی بہت سے خاندان جو اپنے پیاروں کی اطلاع کےلئے ترس رہے ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ یاد رہے حادثہ کے فورا ً بعد سعودی عرب کے 6 مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کو لے جایا گیا تاہم حادثہ اتنا بڑا اور اپنی نوعیت کا انوکھا تھا کہ کسی کو کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کہاں سے معلومات اکھٹی کی جائیں۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا تھا تاہم اگر ہیلپ ڈیسک بنایا جاتا تو پریشان حال لواحقین اس بے چینی سے نکل سکتے تھے ۔ اردو نیوز نے یو اے ای کے ایک حج عمرہ سروسز ایجنٹ حافظ اطاعت حسین وارثی سے رابطہ کیا توانکا کہنا تھا کہ ابھی تک کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔ معلومات حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یواے ای اور سعودی حکومت عمرہ سروس کی بہتری کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں مگر چونکہ یہ حادثہ ایسی جگہ پیش آیا جہاں اولین ترجیح لوگوں کی جان بچانا تھی البتہ اگر ہیلپ ڈیسک ہوتی تو اس سے یہاں کے لوگوں کی پریشانی اور بے چینی دور ہوسکتی تھی۔

شیئر: