Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں حملے کی کوشش، سعودی شہری گرفتار 

پولیس نے وائرل وڈیو کا نوٹس لیا اور شناخت کے بعد کارروائی کی ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی المزاحمیہ کمشنری کے صحرا میں حملے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو ریاض پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق صحرا میں حملے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
پولیس نے وڈیو کا نوٹس لیا اور شناخت کے بعد سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔ حملہ آور کو پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا گیا۔ 
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص اپنی گاڑی سے اترا۔ اس کے ہاتھ میں تلوار تھی جسے وہ کمر کے  پیچھے چھپائے رہا تاہم  وہاں موجود افراد نے اس کی نیت کو بھانپ کر اس پر جوابی حملہ کردیا۔
صحرا میں موجود بعض افراد نے تعاقب کرکے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن  ملزم اپنی گاڑی تیزی سے بھگا کر فرار ہوگیا۔ 
ملزم جس گاڑی میں سوار تھا کی نمبر پلیٹ نہیں تھی جس کے باعث پولیس کو اس کی تلاش میں دشواری پیش آئی۔

شیئر: