Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہریوں کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں ہر سال 36 ہزار ملازمتیں

نجی کمپنیوں پر چھ ماہ میں ایک فیصد اماراتائیزیشن کی پابندی ہے۔ (فوٹو خلیج ٹائمز)
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2024 سے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں 36 ہزار مقامی شہریوں کو سالانہ ملازمتیں ملیں گی۔
الامارات الیوم کے مطابق وزیر افرادی قوت و اماراتائیزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن العور نے بتایا  ’ایسی  کمپنیاں جن کے ملازمین کی تعداد 50 یا اس سے زیادہ ہے ان میں 24 ہزار اماراتی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی جبکہ 20 سے 49 تک ملازمین والی کمپنیوں میں 12 ہزار اماراتیوں کا تقرر ہوگا۔‘
 ’آئندہ مرحلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے سے مقامی شہریوں کی ملازمت کے سلسلے میں نئی حکمت عملی اور نئی سکیمیں نافذ کی جائیں گی۔‘
اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ہماری حکومت نجی کمپنیوں پر چھ ماہ میں ایک فیصد اماراتائیزیشن کی پابندی لگائے ہوئے ہے۔ یہ پابندی 50 یا اس سے زیادہ ملازمین والی کمپنیوں کے ہنر مندوں کے حوالے سے ہے۔‘
عبدالرحمن العور نے کہا کہ ’دو سال قبل تربیت کے بعد پرائیویٹ سیکٹر میں 55 ہزار اماراتی ملازمت کر رہے تھے، آج ان کی تعداد 85 ہزار ہے ان میں مرد و خواتین شامل ہیں۔‘

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: