Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماڈل صوفیہ ورگارا کی جدہ کی تاریخی البلد مارکیٹ میں خریداری

خریداری کے ساتھ مارکیٹ کے تاریخی ماحول سے لطف اندوز ہوئیں۔ ( فوٹو: سوشل میڈیا اکاونٹ)
امریکن ،کولمبین اداکارہ اور ماڈل صوفیہ ورگارا کی جدہ کی تاریخی البلد مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے ویڈیو  اور تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
 صوفیہ ورگارا انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلیے سعودی عرب میں ہیں۔
فیسٹیول 30 نومبر سے 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں سعودی عرب کے علاوہ دیگر ملکوں کی منتخب فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ 

انٹرنیشنل ماڈل نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ( فوٹو: سوشل میڈیا اکاونٹ) 

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوفیہ ورگارا جدہ کی البلد مارکیٹ کی ایک دکان میں خوشبویات خرید رہی ہیں اور ساتھ مارکیٹ کے تاریخی ماحول سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
امریکن ،کولمبین ماڈل کی کپڑوں کی دکان میں بھی گئیں۔ البلد کے ایک ریستوران میں کھانے  اور عربی کافی سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔
انٹرنیشنل ماڈل نے تاریخی بازار اور مسجد کے ایک مینار کی تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیں۔ 
یاد رہے کہ صوفیہ ورگارا اس سے قبل بھی سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کرچکی ہیں۔
ریڈ سی فلم فیسٹول میں شریک دیگر شخصیت نے بھی جدہ کے تاریخی علاقے کی سیر کی۔

شیئر: