Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کا مدینہ منورہ سے 6 نئے مقامات کے لیے پروازوں آغاز

سعودی عرب کی  بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے جمعہ کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6 نئے روٹس پر سروس کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے   کے مطابق  نئے روٹس میں ابہا اور تبوک کے علاوہ چار بین الاقوامی روٹس دبئی، عمان، استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں۔
یہ فلائٹس مدینہ منورہ سے دیگر چار موجودہ مقامات ریاض، جدہ، دمام اور قاہرہ کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
فلائی ناس کے سی ای او اور مینیجنگ ڈائریکٹر بندر عبدالرحمان المھنا نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین اور سیاحوں کی خواہش کے مطابق اس نئے آپریشن بیس کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ 330 ملین مسافروں تک پہنچنے اور 2030 تک سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
سی ای او نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایئرلائنز کی جانب سے مزید نئی منزلوں اور راستوں کا اعلان کیا جائے گا۔
المھنا نے بتایا کہ نئے مقام سے 10 روٹس کو آپریٹ کرنا ہمارے بیڑے میں دو سال سے بھی کم عرصے میں 100 فیصد سے زیادہ اضافے کے نتیجے میں ممکن ہوا۔
فلائی ناس نے  گزشتہ جون میں ایک معاہدے پر دستخط کیا جس میں ایئربس کے 30 نئے A320neo طیاروں کے ساتھ ائیربس کے 120 طیاروں کے آرڈر کی منظوری دی گئی۔
فلائی ناس ہفتہ وار 1500 سے زیادہ پروازوں کے ساتھ 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کو آپس میں جوڑتی ہے۔
فلائی ناس2007 سے جاری اپنے فضائی آپریشن کے بعد سے اب تک 60 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کر چکا ہے۔
سعودی وژن 2030  کے مطابق اس کے آئندہ ہدف میں 165 ملکی اور بین الاقوامی مقامات تک مسافروں کو پہنچانا شامل ہے۔

شیئر: