Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میاں صاحب کو اب جانا ہوگا،بلا ول

کراچی...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آزمائش کے وقت باپ بچوں کیلئے ڈھال ہوتا ہے لیکن میاں صاحب نے اپنی کرسی اور اقتدار کو بچانے کیلئے بچوں کو آگے کردیا۔پانامہ لیکس کے بارے میں سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کا جو بھی فیصلہ آئے میاں صاحب کو اب جانا ہوگا۔ یہ ملک اب آپ کا مزید بوجھ بر داشت نہیں کرسکتا۔ہفتہ کو پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر ہاﺅس میں دی جانے والی دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ اور لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں غریب عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ۔ انہوں نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ اعداد و شمار کا ہیر پھیر اور نمبروں کا گورکھ دھندہ ہے۔ملکی معیشت ایک اکاونٹنٹ کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ ملک کا کوئی وزیر خارجہ بھی نہیں، حکومت معاشی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے یہ کیسی معاشی ترقی ہے کہ ایک ڈالر کا مال فروخت کرتے ہیں اور100ڈالر کا مال بیرون ملک سے منگواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لیپ ٹاپ اپنے پاس رکھیں۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ نہیں روزگار چاہئے۔ بیماروں کو اسپتالوں میں علاج و معالجہ کی سہولتیں چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوہے اور چوزے کا کاروبار کون کرتا ہے سب جانتے ہیں۔ چھوٹے صوبوں پر بجلی چوری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔تخت راونڈ میں بجلی جاتی نہیں اور سندھ میں بجلی آتی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے۔ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست دے گی۔ انہوںنے کہا کہ میاں صاحب آپ مان لیں، آپ کے اندر ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ پوری طرح آئندہ انتخابات کیلئے فعال اور متحرک ہوجائیں۔ 

 

شیئر: