ریمان پہاڑ سے ونچ کھائی میں گرگئی، تین مزدور ہلاک
’ونچ کھائی میں کلٹیاں کھانے کے بعد 50 میٹر دور جاکر رک گئی‘ ( فوٹو: سبق)
المجاردہ کمشنری کے ریمان پہاڑ سے ونچ کھائی گر گئی ہے جس کے باعث تین کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ونچ بجلی کمپنی کے ٹھیکیدار کمپنی کی ملکیت ہے۔
المجاردہ میں بجلی کے ٹرانسفرمرز اور کھمبوں کی اصلاح و مرمت کا ٹھیکہ مذکورہ کمپنی کے پاس ہے جس کی ونچ معمول کے مطابق پہاڑی راستے میں کام کر رہی تھی۔
واضح رہے کہ جبل ریمان سطح سمندر سے 5500 میٹر بلندی پر واقع ہے جہاں بجلی کے ٹرانسفرمرز میں کام کرنا تھا۔
اندازے کے مطابق ونچ میں سوار مزدور معمول کا کام کر رہے تھے جب ونچ اپنی جگہ سے پھسل گئی اور کلٹیاں کھاتے ہوئے کھائی میں گرگئی۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ونچ کھائی میں کلٹیاں کھانے کے بعد 50 میٹر دور جاکر رک گئی‘۔
’ونچ میں تین مزدور موقع پر ہلاک ہوگئے جہیں قریبی مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے‘۔