Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 5 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 81 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 44 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 755 روپے 11 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 738 روپے 35 پیسے، کویتی دینار کی 920 روپے 54 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 286 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 7 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 6 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 3  پیسے رہی۔

شیئر: