Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفلوائنزا ویکسین کن کو لگوانی ضروری ہے 

نگہداشت وارڈ میں خدمات انجام دینے والوں کے علاوہ معمر افراد بھی ویکسین لگوائیں(فوٹو، ایکس)
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں گردوں کے امراض کے  ماہر پروفیسر، کنسلٹنٹ ڈاکٹر سعد الشھپیب نے کہا ہے کہ انفلوائنزا سب کے  لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الشھیب نے اپنے اکاؤنٹ ایکس پر کہا کہ انفلوائنزا کا عارضہ کبھی خطرناک صورتحال اختیار کرلیتا ہے۔ پھیپھڑوں کی سوزش یا  بیکٹریا کے حملے کی صورت میں علاج فورا کرانا پڑتا ہے۔ 
ڈاکٹر الشھیب نے توجہ دلائی کہ صحت نگہداشت کی ڈیوٹی دینے والے، بوڑھے اور سینے کے لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو ہر سال  انفلوائنزا ویکسین لینا ضروری ہے۔ 
ڈاکٹر الشھیب نے توجہ دلائی کہ انفلوائنزا ویکسین بے حد موثر ہوتی ہے جبکہ اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتے۔ 
واضح رہے ان دنوں موسم کی تبدیلی کے باعث مملکت میں فلو سے بچاو کے لیے وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے خصوصی انتظامات کے تحت لوگوں کو انکے گھروں پربھی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: