Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے ٹیچنگ کے شعبے کو خیرباد کیوں کہا ؟  

نہال کا کہنا ہے کہ 2019 میں پہلی بارپیراگلائٹنگ کا تجربہ کیا(فوٹو، العربیہ)
سعودی خاتون نھال الھلال نے کنڈر گارٹن میں ٹیچنگ کا پیشہ چھوڑ کر پیرا گلائیڈنگ کپتان بن گئیں۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نھال الھلال نے کہاکہ ’کنڈرگارڈن میں سپیشلائزیشن کی تھی  مگر2019 میں جب پیرا گلائیڈنگ کا پہلا تجربہ  کیا تو وہ دل کو بھا گیا‘۔
’یہی وہ  لمحہ تھا جب میں نے یہ پیشہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔ مجھے یقین تھا کہ پیرا گلائیڈنگ کے پیشے میں مردوں کی اجارہ داری نہیں ہے۔ 

نہال وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں پیراگلائیٹنگ کا لائسنس ملا(فوٹو، الوطن اخبار)

الھلال نے مزید کہا کہ السودہ پرفضا پہاڑ مقام پر سیاحوں کی چہ میگوئیاں سنا کرتی تھی انہیں حیرت ہوتی تھی کہ ایک خاتون پیرا گلائیڈنگ کے پیشے سے کیسے وابستہ ہوگئی ہے لیکن یہ سیاح میری کامیابی کی دعائیں بھی کیا کرتے تھے۔
 شکر کا مقام ہے کہ مجھے پیرا گلائیڈنگ  کا پرمٹ  مل گیا میں پہلی عرب خاتون ہوں جسے یہ پرمٹ ملا ہے آرزو ہے کہ سعودی شہری ہوابازی کی فیڈریشن پیرا گلائیڈنگ کے شعبے میں خواتین کی ٹریننگ کا سپیشل بندوبست کرے۔ 

شیئر: