Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز طیارے کے عملے کے کام میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے، پراسیکیوشن

خلاف ورزی پرسعودی عرب میں رائج قوانین لاگو کیے جائیں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے  خبردار کیا ہے کہ طیارے کے عملے کے کام میں ایسے کسی بھی شخص کو دخل اندازی کا حق نہیں جسے  باقاعدہ اس کی اجازت نہ ہو۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ دوران پرواز طیارے کے عملے کو اس کے کام سے  روکنا یا اس میں رکاوٹ ڈالنا منع ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا  ہے کہ کسی بھی شخص کو اجازت نہیں کہ وہ طیارے کی سلامتی یا اسے چلانے والے عملے یا  مسافروں کی سلامتی کو اپنے کسی بھی عمل سے خطرے سے دوچار کرے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص طیاروں اور شہری ہوابازی کی سلامتی و امن  پر اثر انداز ہونے والا کوئی کام اور جرم کا مرتکب ہوگا اسے ان بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ ایسے افراد پر سعودی عرب میں رائج قوانین لاگو کیے جائیں گے۔ 

شیئر: