Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز لیگ،رئیل میڈرڈ پھر فاتح

کارڈف...یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ر ئیل میڈرڈ نے یوینٹس کو4-1 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز میں رونالڈ ونے چیمپئنز لیگ میں کیرئیر کا 104واں گول کرکے رئیل میڈرڈ کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ کچھ دیربعد یووینٹس کے ماریو مینجوکک نے حساب برابر کیا۔دوسرے ہاف میں کیس میرو کے گول سے ر ئیل میڈرڈ نے پھر برتری حاصل کرلی ۔ رونالڈو نے ایک اور گول کیا تو یووینٹس کے کھلاڑی دباو میں آگئے۔ اسی دوران مارکوسینسیو نے موقع سے فائدہ اٹھا کر چوتھا گول کرکے فتح یقینی بنادی۔ رئیل میڈرڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی اور12ویںمرتبہ چیمپئنزلیگ کی فاتح بنی۔ دریںاثناء چیمپئنز لیگ کا فائنل ختم ہوا تو میدان میں دونوں ٹیموں کے شائقین گتھم گتھا ہوگئے۔ کئی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

شیئر: