Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوابی میں مدرسے کے طالب علموں نے اپنے ہی استاد کا قتل کر دیا

نورالہادی مدرسہ زبیریہ مرغز صوابی میں پچھلے نو ماہ سے معلم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ (فوٹو: ایکس)
ضلع صوابی میں نورالہادی نامی مدرسے کے معلم کو ان ہی کے دو طالب علموں نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق نورالہادی نامی شہری کی لاش مدرسے کے کمرے سے برآمد کی گئی جو مدرسے میں بطور معلم بچوں کو پڑھاتے تھے۔
واقعہ کی ایف آئی آر میں مدرسے کے دو طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ طالب علم اسد اللہ اور عبدالرشید نے اس کے بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور پھر فرار ہوگئے۔
تاہم قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
 مقتول کے بھائی نے بتایا کہ نورالہادی مدرسہ زبیریہ مرغز صوابی میں پچھلے نو ماہ سے معلم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
 پولیس حکام کے مطابق مدرسے کے معلم کے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شیئر: