Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 52 فارمیسیوں پر 1.3 ملین ریال کے جرمانے

مارکیٹ میں رجسٹرڈ دوائیں فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی( ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ ’مملکت میں رجسٹرڈ دوائیں فراہم نہ کرنے پر 52 فارمیسوں پر 1.3 ملین ریال کے جرمانے کیے گئے ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ مقررہ قانون کے مطابق فارمیساں رجسٹرڈ دوائیں فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ کسی بھی دوا کی فراہمی ختم ہونے یا کمی کے امکان کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کرنا ان کی ذمہ داری ہے جس کی پابندی نہیں کی گئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ تفتیشی انسپکٹرز نے ایسی کئی فارمیسیوں کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے آن لائن سسٹم پر دواوں کی عدم موجود گی کی اطلاع نہیں دی تھی‘۔
13 ایسی فارمیسوں کے خلاف مارکیٹ میں رجسٹرڈ دوائیں فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی گئی جبکہ 16 ایسی فارمیسیوں پر جرمانے کیے گئے جنہوں نے دوائوں کی کمی کے امکان کے حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا۔

شیئر: