Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ایف آئی اے نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
سائفر گمشدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر منگل کو فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
منگل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا تھا جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا۔ 
خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم آج عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
سائفر کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس کیس میں عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو بطور گواہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: