Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوما کا اسرائیل کی فٹ بال ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد بائیکاٹ مہم کی وجہ سے کئی برانڈ متاثر ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سپورٹس کمپنی پوما نے اسرائیل کی قومی ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ بھی کہا ہے کہ اس کا تعلق حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ سے نہیں ہے، بلکہ یہ فیصلہ ایک برس پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے لکھا کہ اس جرمن کمپنی نے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کیا ہے اور اگلے سال ٹیم کو کِٹس بھی مہیا نہیں کی جائیں گی۔
 اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد بائیکاٹ مہم کی وجہ سے کئی برانڈ متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم پوما نے یہ فیصلہ اپنی وسیع حکمت عملی کے تحت مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔
اس کے علاوہ پوما اگلے سال سربیا کی قومی فٹ بال ٹیم کے ساتھ بھی سپانسرشپ ختم کرنے والی ہے، اور وہ تمام موجودہ اور مستقبل کے تعلقات کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
روئٹرز نے مزید تفصیلات کے لیے پوما کمپنی سے رابطہ کیا، لیکن تاحال اس کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

شیئر: