Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: گزشتہ ماہ ہلال الاحمر کو 16 ہزار امدادی کالز موصول ہوئیں

ہلال الاحمر کی جانب سے کسی بھی ہنگامی امداد کے لیے ٹول فری نمبر997 مخصوص ہے (فوٹو، سبق)
جدہ ریجن میں ہلال الاحمر کو گزشتہ ماہ نومبر میں 16 ہزار سے زائد امدادی کالز موصول ہوئیں جن میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل ہلال الاحمر کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کنٹرول روم میں گزشتہ ماہ موصول ہونے والی امدادی کالز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 468 رہی۔
ہلال الاحمر کے ریجنل سینٹر میں آنے والی کالز میں سب سے زیادہ قلب اور برین ہیمرج کے مریضوں کے حوالے سے تھیں جن کی تعداد 8837 تھی۔
ٹریفک حادثات کے حوالے سے سینٹر نے سات ہزار 631  ٹیلی فون کالز وصول کیں جن میں خطرناک اور معمولی نوعیت کے حادثات شامل تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجن میں ہلال الاحمر کے 36 ہنگامی امدادی سینٹرز موجود ہیں جن کا رابطہ مستقل بنیادوں پر مرکزی کنٹرول روم سے رہتا ہے۔

جدہ ریجن میں ہلال الاحمر کے 36 سینٹرز موجود ہیں (فوٹو، سبق نیوز)

مرکزی کنٹرول روم میں امداد طلب کرنے کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے فوری طورپر متعلقہ علاقے کے سینٹر کو مطلع کر دیا جاتا ہے جہاں موجود ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ جاتی ہیں۔
ہلال الاحمر کی جانب سے کسی بھی ہنگامی امداد کے لیے ٹول فری نمبر997 مخصوص ہے جبکہ ’اسعفنی‘ ایپ کے ذریعے بھی فوری مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

شیئر: