Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی اقوام متحدہ کے ہائی کشمنر برائے پناہ گزین سے ملاقات

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی مدد کے امور طریقہ کار پر تبالہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے جنیوامیں عالمی پناہ گزین  فورم میں شرکت کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے ہائی کشمنر فلیپو گرانڈی سے ملاقات کی۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی مدد کے امور طریقہ کار اور بین الااقوامی فورم کے ایجنڈے پر تبالہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے جنیوا میں عالمی پناہ گزین فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سعودی عرب پناہ گزینوں پر 18 ارب 57 ملین ڈالر سے زیاد ہ خرچ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’ آج ہم غیر معمولی حالات میں جمع ہورہے ہیں۔ ہمیں بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انسانی المیے بڑھ رہے ہیں‘۔

شیئر: