Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس کے قدیم شہر قیروان کی تاریخی دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک

1988 سے یونیسکیو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے (فوٹو: اے ایف پی)
تیونس کے قدیم شہر قیروان کے ارد گرد تاریخی دیوار کا ایک حصہ سنیچر کو منہدم ہو گیا۔
 یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی اصلاح ومرمت کرنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ’حادثے میں دو کارکن بھی زخمی ہوئے۔ فلوگرز گیٹ کے قریب 6 میٹر (20 فٹ) اونچی دیوار کا 30 میڑ (100 فٹ) لمبا حصہ زمین پر گرگیا‘۔
ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان معز تریا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ایک ٹیم قدیم شہر کے گرد قائم تین کلو میٹر طویل دیوار کی بحالی کا کام کررہی تھی‘۔
670 عیسوی میں قائم کیے جانے والا  قیروان شمالی افریقہ کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ 
یہ 1988 سے یونیسکیو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

شیئر: