Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ ماہ میں ایک کروڑ 40 لاکھ سیاحوں کا مملکت کا دورہ

’مذکورہ عرصے کے دوران سیاحوں نے 87 بلین ریال خرچ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سال رواں کی پہلے ششماہی میں 14 ملین سیاحوں نے سعودی عرب کی سیر کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران سیاحوں نے 87 بلین ریال خرچ کئے ہیں۔
وزارت سیاحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی شرح میں 142 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’جبکہ اندرون ملک سیاحوں کی شرح میں 132 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
’مماثل مدت سے تقابل کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ گزشتہ سال 2022 کی پہلی ششماہی  کے مقابلے میں سیاحت کے شعبے میں 347 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

شیئر: