Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو عام تعطیل ہوگی

سال نو کے حوالے سے آتشبازی شو بھی پیش کیا جائے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل ہوگی۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق وزراء کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے۔ سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا آغاز کیا جائے گا جبکہ یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
دریں اثنا اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ امارات کے تمام سرکاری اورنجی اداروں میں نئے عیسوی سال 2024 کے پہلے دن یکم جنوری کو سرکاری اورنجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
اس ضمن میں وزارت کی جانب سے اماراتی شہریوں اوریہاں رہنے والے غیرملکیوں کو نئے سال کی پیشگی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
واضح رہے اس حوالےسے امارات میں ہربرس کی طرح امسال بھی سال نو پرجشن منعقد کیا جائے گا اس ضمن میں مختلف مقامات پرآتشبازی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

شیئر: